22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ، سیکٹر جی تھرٹین اور فورٹین کے رہائشیوں کی پانی...

اسلام آباد ، سیکٹر جی تھرٹین اور فورٹین کے رہائشیوں کی پانی کی فراہمی اور ٹینکر مافیا سے نجات کی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):فیڈرل گورنمننٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی تھرٹین اور فورٹین کے رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانی کے حصول کے لئے ٹینکر مافیا سے نجات د لائی جائے ۔ شہریوں نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ دونوں سیکٹروں کے رہائشیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور وہ انتہائی مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایف جی ای ایچ اے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ذمہ اپنے اپنے سیکٹروں کے رہائشیوں کو پانی مہیا کرنا ہے۔

سیکٹر جی تھرٹین اور فورٹین، آئی الیون اور دیگر سیکٹروں کے لیے خان پور ڈیم سے آنے والی پختہ کنکریٹ نہر سے سنگ جانی کے مقام سے پانی بذریعہ پائپ لائن حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے اپنے سیکٹر کےلئے دو پائپ لائنیں بچھانی تھیں، اس نے جی ٹین کی پائپ لائن مکمل کر لی جبکہ جی تیرہ اور چودہ کی پانی کی پائپ لائن کا منصوبہ بن گیا تو یہ سیکٹر فیڈرل گورنمننٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے کنٹرول میں آگیا جس کے باعث سی ڈی اے نے پائپ لائن بچھانے کے کام سے ہاتھ کھینچ لیا کہ اگر پانی کے چارجز اور پراپرٹی ٹیکس ہائوسنگ اتھارٹی وصول کرے گی تو اس منصوبے پر اخراجات کیوں کریں ۔

- Advertisement -

رہائشیوں نے کہا کہ ماضی میں سی ڈی اے اور ہائوسنگ اتھارٹی کے درمیان اس معاملے پر کئی اجلاس ہوئے اور یہ طے پایا کہ دونوں ادارے اپنے اپنے علاقے میں اپنے ٹھیکےداروں سے پائپ لائن بچھوائیں گے، سیکٹر جی تھرٹین کے رہائشیوں کو پانی پہنچانے کےلئے ہائوسنگ اتھارٹی نے بھی پائپ لائن بچھائے مگر تین جگہ سے بچھائے گئے پائپ لائن کو (مسنگ لنک) ظاہر کرکے چھوڑ دیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمننٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی منصوبے پر سست روی سے ٹینکر مافیا فائدہ اٹھارہا ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں