21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ کے ناجائز منافع خوری پر17ہزار روپے کے...

اسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ کے ناجائز منافع خوری پر17ہزار روپے کے جرمانے، 3 دکانیں سربمہر ، 4 افراد گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر17ہزار سے زائد کے جرمانے کے کرتے ہوئے 3 دکانوں کو سربمہر ، 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق منگل کو تمام اسسٹنٹ کمشنرزنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز کئے۔ ترجمان آئی سی ٹی نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے 134 مقامات پر انسپکشن کی اور 17ہزار100 روپے جرمانہ ،3 دکانیں سیل اور 4 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 29 بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔

اس دوران غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جبکہ 12کلوگرام سے زائد پولی تھین بیگز بھی ضبط کرلئے گئے۔ تجاوزارت کے خلاف آپریشن میں خلاف ورزی پر7 افراد کو تھانے منتقل کیا گیاجبکہ 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کے خلاف کارروائیوں میں 14 پٹرول ایجنسیوں اور3 غیرقانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشنزکو سیل ، اس دوران 3 افراد کو گرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوری، تجاوزات، پیشہ ور بھکاریوں،غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383846

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں