اسلام آباد ، موسلادار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا ،انتظامیہ کا سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

136

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد میں رات کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ راول ڈیم ڈیم کے سپل ویزپیر کو سوا بارہ بجے کھول دے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے ،

گزشتہ شب موسلادھار بارش سے ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن سوا بارہ بجے راول ڈیم کے سپل ویز کھول کر اضافی پانی خارج کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ڈیم انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے سے قبل ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔