21 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم...

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس (جمعرات) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل (جمعرات) کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس /ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 13مارچ صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک اسلام آباد سرکل،اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو۔I&II،NIH،گالف سٹی فیڈرز،

راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔IV،ائر پورٹ،ماڈرن فلور مل،شمس کالونی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،رحمت آباد۔I،چکلالہ،شاہ جیون،قائد اعظم کالونی،دھمیال،یوسی لکھن،گلشن سعید،کینٹ،قاسم بیس،میجر ریاض منظور،تلسہ روڈ،لالہ زار، جھاورہ،لالکڑتی،ڈاکٹر ٹائون فیڈرز،اٹک سرکل،گل محمد فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571565

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں