26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی...

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلا ف ورزی پر65 ہزار50 روپے کے جرمانے، 4 دکانیں اور 8 ریستوران سیل کر دیئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی و ناجائز منافع خوری پر متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر65 ہزار50 روپے کے جرمانے کئے ہیں، 4 دکانوں اور 8 ریستوران کو سربمہر کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ کی ٹیموں نے مجموعی طور پر583 انسپکشنز کیں اور کورونا ایس او پیز اور ناجائز منافع خوری پر مجموعی طور پر65 ہزار50 روپے کے جرمانے کئے اور 4 دکانوں اور 8 ریستوران کو سربمہر کیا جبکہ13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 147دکانوں کا معائنہ کیا اورایک دوکان کو سیل جبکہ9 ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انتظامیہ نے15 میرج ہالز اور مارکیز کو چیک کیا اور61 ریستوران کو چیک کیا اور انہیں 29 ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ 8 ریستوران کو سیل کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر173 انسپکشنز کیں،118 دکانداروں نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا تھا، خلاف ورزی پر 15 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے جبکہ 3 دکانوں کو سربمہر کیا اور6 افراد کو گرفتار کیا۔

انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 79 دکانوں کا معائنہ کیا،14 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے اور 2 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا۔ انتظامیہ نے بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران معائنہ کرتے ہوئے 7بھکاریوں کو گرفتار کیا۔

انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 99 گاڑیوں کو چیک کیا، 20 گاڑیوں کا چالان کئے اور انہیں7 ہزار 500 روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292229

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں