اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مین رن وے پر ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 سے 30 ستمبر تک مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صبح میں ربڑ صفائی 05:30 سے 08:30 بجے تک ہوگی،مین رن وے کی صفائی صبح 10:30 سے 13:00 بجے یعنی دن ایک بجے تک بھی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق مین رن وے پر سے ربڑ صفائی کے دوران فلائٹ آپریشنز بلاتعطل جاری رہیں گے۔سیکنڈری یا ثانوی رن وے فلائٹ آپریشنز کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوگا۔