راولپنڈی۔3ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر خاتون منشیات سمگلرکو گرفتار کرلیا۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے پیر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران جدہ روانہ ہونے والی خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ۔
ملزمہ کے ہینڈبیگ میں موجود 53 کیپسولز سے 318 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف نے کہاکہ منشیات کی ترسیل میں خواتین اور بچوں کے استعمال میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اے این ایف اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے نبھا رہی ہے۔