اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میںاسلام آباد ٹائیگرز نے الیون سٹار کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گول سے ہرا ۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کوارٹر میں ذاکر اللہ نے دو گول ، دوسرے کوارٹر میں نجیب اللہ خٹک اور علی نواز نے ایک، ایک گول جبکہ آخری کوارٹر میں ساجد رضا اور اعجاز مغل نے ایک، ایک گول کیا