اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد انڈر 16 فٹ بال چیمپین شپ 13 جولائی سے شروع ہو گی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں اسلام آباد سے منسلک کلبوں اور اکیڈمی کی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2004 ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنے ٹیم کے اندراج کے لئے 10 جولائی سے قبل اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے آفس(مہران فٹ بال گراﺅنڈ، کراچی کمپنی) سے فارم حاصل کرکے جمع کروائے جا سکتے ہیں مزید معلومات کے لئے فون نمبر 0300-8543492 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔