- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) اسلام آباد انڈر17- فٹ بال ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران گراﺅنڈ کراچی کمپنی ، اسلام آباد میں شروع ہوگئے۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹرائلز میں یکم جون1999ءکے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا چناﺅ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم گلگت میں 27 مئی سے شروع ہونے والے بین الصوبائی انڈر17- فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔
- Advertisement -