اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل، تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت آپریٹ ہوئیں ، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

152
سول ایوی ایشن
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایمریٹس ائیرلائن کا کامیاب فضائی آپریشن کے 25 سال کی تکمیل پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل، تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت آپریٹ ہوئیں ، 79 پروازوں کے ذریعے 26000 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ پروازیں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے چلائیں۔

سعودی حکام نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں پاکستان کی معاونت، سہولیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔مزید 11000 زائرین نجی پروازوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ارض مقدس روانہ ہوئے،ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کل 7944 عازمین حج 28 طے شدہ پروازوں سے روانہ ہوئے ۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 6457 نے 20 شیڈولڈ پروازوں میں سفر کیا، مزید11 شیڈولڈ پروازوں نے 1487 نجی عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔