اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد اور پی ٹی وی کی ٹیموں کے د رمیان آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اسلام آباد ٹیم نے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ سے کوالیفائی کیا، اسلام آباد نے اپنے گروپ میں دو میچ کھیلے، پہلا میچ خیبرپختونخوا کے خلاف 2-2 گول سے، دوسرا میچ پی آئی اے کے خلاف 1-1 گول سے برابر کھیلا، 15 اکتوبر کو اسلام آباد ٹیم کوارٹر فائنل میچ پی ٹی وی کے خلاف کھیلے گی