اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ سے ٹین پن باﺅلنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 13 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔