اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔ مردان سے تعلق رکھنے والے مسافر نے ہیروئن کوچائے کے پیکٹوںمیں چھپا رکھا تھا۔ مسافر کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹیکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔