اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ ، روور کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول سے برابر

109
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں روور کلب کلب اور ایور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں ایک، دوسرے کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہیں اور لیگ میں دونوں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا، اس سے قبل روور کلب نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد کلب کو 2-1 گول سے شکست دی جبکہ گنگال کلب اپنے پہلے میچ میں الفیصل کلب کے خلاف 2-2 گول سے برابر کھیلی۔