اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں سی ڈی اے کلب نے قائد اعظم کلب کو 2-0 سے ہرا دیا

111

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں سی ڈی اے کلب نے قائد اعظم کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا۔ ٹی اینڈ ٹی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں سی ڈی اے کلب نے دو گول کرکے لیگ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول بلال نے کئے جبکہ قائداعظم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق نے انجام دیئے، لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے