اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی کو صفرکے مقابلے میں گیارہ اسکور سے شکست دے دی

113
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) چوتھی سروس رگبی لیگ کے اہم میچ میں اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی کو صفرکے مقابلے میں گیارہ اسکور سے شکست دے دی۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے جانے والے چوتھی سروس رگبی لیگ کے ایک اہم میچ زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد جنز نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں گیارہ اسکور سے شکست دے دی۔