اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے لوہی بھیر ،نیو ریس کورس ،ٹیکسلا ،ڈھوک نور ، ہائی وے سروس روڈ اور گرجا سکیم ۔1 فیڈرز پر فالٹ کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق آپریشن ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں، شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور شکایات کے اندراج کے لیے متعلقہ کمپلینٹ آفس یا ہلپ لائن 118 پر کال کریں۔ ترجمان آئیسکو نے مزید کہا ہے کہ سی سی ایم سی کے نمبرز 0519252933,0519252934 پر بھی شکایت کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔