اسلام آباد سمیت ، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

95

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)محکمہ موسمیات نے آ ئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔