اسلام آباد ۔ 28جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے چند ایک علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میںایک ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادومیں 47، دالبندین، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوم قومی خبریں اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر...