اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخواں، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

85
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخواں، بالائی سندھ ، بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ علاقوںمیں تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ محمکہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد میں اسی دوران ہونے والی بارش کے باعث زیریں علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ، بلوچستان اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ اور مکران ساحل پر سمندری لہروں کے بلند ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواں،بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ کے شہرکراچی فیصل بیس میں 94 ،سرجانی 72 ، صدر 70، ایم او ایس 68، میٹ کمپلیکس 57، یونیورسٹی روڈ 54،گلشن حدید 52، لانڈھی 44، ناظم آباد، مسرور بیس 39، نارتھ کراچی 33، کیماڑی 22، جناح ٹرمینل 11، شہید بینظیر آباد 47، سکرنڈ 35، حیدر آباد 14، ٹھٹہ 12، بدین، چھور 07، خیبر پختونخواں کے علاقے کاکول 25، بلوچستان میں خضدار 17،اوڑمارہ 06، قلات 03، اور پنجاب کوٹ ادو 02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ سب سے زےادہ درجہ حرارت تربت سبی، شہید بینظیر آباد میں 45 اور والبندین میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔