اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ، پنجاب ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان ، بالائی و جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

58
weather

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان ، بالائی/جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، شمال مشرقی با لائی پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخواہ اور شمالی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالا ئی پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (سید پور 131، زیرو پوائنٹ 85، گولڑہ 32، ایئرپورٹ 20، بوکرا 12)، جہلم 103، منگلا 81، لاہور (سٹی 61، ایئرپورٹ 41)،راولپنڈی (چکلالہ 43، شمس آباد 34، کچہری، پیرودھائی 25)، لیہ 37، منڈی بہاؤالدین 32، کوٹ ادو 30، بھکر 22، ڈی جی خان 13، نارووال 12، سیالکوٹ (سٹی 10، ایئرپورٹ 9)،گجرات، قصور 7، خانیوال 3،اٹک، مری، گوجرانوالہ 2، ملتان سٹی ایک،

دیر(لوئر 25، اپر دیر 2)، بالاکوٹ 20، کاکول، ڈی آئی خان، باچا خان ایئرپورٹ 16، سیدو شریف 15، پشاور (ایئرپورٹ 14، سٹی 10)، بنوں 4، تخت بائی 3،گڑھی دوپٹہ 15، لسبیلہ 14، خضدار 6 اور قلات میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 47، دالبندین، چلاس 46، سبی اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔