اسلام آباد سمیت د یگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، شمالی علاقہ جات میں شدید سرد،شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ااور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

126

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے د یگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، شمالی علاقہ جات میں شدید سرد،شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ااور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم پنجاب،بالائی سندھ ،خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر بالاکوٹ 21، راولاکوٹ 11، مظفرآباد8 ، گڑھی دوپٹہ 7،کوٹلی 6، خیبر پختونخوا، پٹن 14، دیراپر 12، لوئر 5، کالام، مالم جبہ 10، چترال 7، سیدو شریف 5، پاراچنار، میرکھانی 4، کاکول 3، دروش ،بنوں 2، ڈیرہ اسماعیل خان ایک، پنجاب، مری 10، جہلم9،منگلہ7،منڈی بہاولدین،چکوال 4،راولپنڈی،بھکر3،اسلام آباد2،نور پور تھل، جوہرآباد، اٹک 2،سرگودھا، گجرات،گوجرانوالہ،ملتان، خانیوال ایک،بلوچستان،ژوب، تربت 2،گلگت بلتستان، استور 3، سکردو 2، سندھ، جیکب آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ سکردو 0.6 اور کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت،لہہ منفی6 ، پاراچنار منفی 5، گوپس، بگروٹ ، زیارت منفی 2،سکردو اور مالم جبہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔