اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی)اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 11 بجکر 29 منٹ پر اسلام آباد، را ولپنڈی،اٹک ،سوات مالاکنڈ او ر ہری پورکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے