اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شب برات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔
اس موقع پر مساجد میں خصوصی محافل کے ساتھ ساتھ نوافل ، ذکر اذکار اور اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائوں کا اہتمام کیاجائے گا۔