اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں چکوال 47، اسلام آباد ( گولڑہ23، سیدپور13، بوکڑہ06، زیرو پوائنٹ03، ایئرپورٹ01) ،راولپنڈی ( چکالہ 15،شمس آباد 14 ( ، بہاولنگر 15، ملتان(ایئر پورٹ 12)، سرگودہا 08، اوکاڑہ 03،لاہور، بہاولپور 01، خیبرپختونخوا میں دیر (لوئر 34، اپر 01)، سیدو شریف 12، پاراچنار 09، مالم جبہ ، بونیر 04، کشمیر میں مظفر آباد( ایئر پورٹ 20، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ01، بلوچستان میں بارکھان 25، خضدار06، لسبیلہ04، لورالائی 02 ،گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نورپورتھل، نوکنڈی، دالبندین 43 ، دادو اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔