اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

61
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)ہفتہ کو ملک کے بیشتر وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

اس دوران سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور لاہورمیں تیز ہوائیں، آندھی چلنے اور گرج چمک کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں میر کھنی 07، دروش، پاراچنار03، دیر اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت شہیدبینظیرآباد44،خیر پور،دادواورلاڑکانہ میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔