اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

46
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) منگل کے روز کشمیر، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کا موسم کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چندمقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (ائیر پورٹ 121، سٹی117)، گڑھی دوپٹہ31،راولاکوٹ 23، کوٹلی04،پنجاب میں مری 106، اسلام آباد (سیدپور88، گولڑہ 45 ، زیرو پوائنٹ 32، ایئر پورٹ 05، بو کرہ 01 )، خانیوال 80، منڈی بہاولدین 70، چکوال59، کروڑ (لیہ) 36، گوجرانوالہ 28، جہلم 27، گجرات 24، سیالکوٹ(ایئر پورٹ 17، سٹی 02)، اٹک13، ڈیرہ غازی خان 09، نور پور تھل،قصور ، نارووال 08،ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، اوکاڑہ06،

راو لپنڈی(شمس آباد 06، چکلالہ01) ، کوٹ ادو 06، بہاولنگر 05، لاہور (سٹی 03، ایئر پورٹ 02)، جھنگ ،بھکر، منگلہ 03، ملتان (سٹی)، جوہر آباد، سرگودھا 02، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 34، سیدو شریف 29، کاکول 24، دیر(لوئر 21، اپر 14)،مالم جبہ، مردان 16، چراٹ11،

ڈیرہ اسماعیل خان، کالام 03، بلوچستان میں لورالائی12، بارکھان، 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 13، استور05، گلگت 03، بونجی، اسکردو ،بابوسر ، گوپس 02،سندھ:کراچی( گلشن حدید07، فیصل بیس 06، ایم او ایس ، یونیورسٹی روڈ 04، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد03 ،جناح ٹرمینل، صدر، مسرور بیس ، کیماڑی 02 اورسعدی ٹاون میں01 ) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی43اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔