اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں اتوار کی سہ پہر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

137
Earthquake
Earthquake

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقون میں اتوار کی سہ پہر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) اسلام آباد کے سینئر میٹرولوجسٹ صابر خان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 150 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔زلزلےکے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔