اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

79
Earthquake
Earthquake

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکزمشرقی کشمیر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ زلزلہ دوپہر ایک بج کر چار منٹ پر آیا۔