
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ زیریں سندھ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان ، زیریں سندھ کے اضلاع میں تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب سیالکوٹ (سٹی 40، ایئر پورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ 02)، اسلام آباد ( زیرو پوائنٹ 12، ایئر پورٹ 12، گولڑہ 11، سید پور 02)، گوجرانوالہ 13، گجرات 02، سندھ: چھور 04، بدین 01، خیبر پختونخوا: کاکول میں06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 46، دالبندین، سبی ، چلاس اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔