اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کے علاوہ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب،ا سلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، شمالی و وسطی بلوچستان ، پنجاب ، اسلام آباد ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی31، زیریں 07)، چترال 30، مالم جبہ27، کالام25، کاکول24، دروش23، بالاکوٹ20،میرکھنی 21، پٹن11 ، سیدو شریف 10، ڈی آئی خان 06،چراٹ04، تخت بائی 01، اسلام آباد(زیروپوائنٹ 21،سید پور14، بوکرہ08،ائیر پورٹ 03، گولڑہ 02، )، پنجاب میں جھنگ 20، اٹک 11، راولپنڈی(شمس آباد10 )، بھکر 06 ، چکوال، خانیوال 05 ، فیصل آباد 04، قصور03، مری ،سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02،نورپور تھل، اوکاڑہ01 ، لاہور (سٹی 01، ائیر پورٹ ٹریس)، بلوچستان میں زیارت19،کوئٹہ (سٹی06، سمنگلی 01)،لورالائی 06،قلات 05، ژوب، مسلم باغ 04،مستونگ، پشین 03، کشمیر میں مظفر آباد(ائیر پورٹ 08، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ04اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔