اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) جڑواں شہروں کے اہم کاروباری مراکز میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے تاجروں، ہول سیل ڈیلروں اورریٹیلرز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 8 ہے جنہوں نے مجموعی طورپر3.026 ارب روپے کا ٹیکس اداکیاہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے اس حوالہ سے جو اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں ان کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد میں ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ٹیکس …
اسلام آباد سپرمارکیٹ سے 15 کروڑ 23 لاکھ روپے، بلیوایریا سے1 ارب 13 کروڑ روپے اورایف ٹین مرکز سے 31 کروڑ55 لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرایا گیا،ایف بی آر
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) جڑواں شہروں کے اہم کاروباری مراکز میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے تاجروں، ہول سیل ڈیلروں اورریٹیلرز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 8 ہے جنہوں نے مجموعی طورپر3.026 ارب روپے کا ٹیکس اداکیاہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے اس حوالہ سے جو اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں ان کے مطابق راولپنڈی اوراسلام آباد میں ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے تاجروں، ہول سیل ڈیلروں اورریٹیلرز کی مجموعی تعداد 3 ہزار126 ہے جن کا دونوں شہروں کے کاروباری برادری کی جانب سے اداکردہ ٹیکس میں مجموعی حصہ 2.89 ارب روپے ہے۔ راولپنڈی میں ہول سیل اور ریٹیلیز فائلرز کی مجموعی تعداد 6580 ہے جنہوں نے گزشتہ سال مجموعی طور پر ایک ارب 92کروڑ 31لاکھ 5ہزار 716 روپے کا ٹیکس ادا کیا‘ ان میں سے ایک لاکھ سے اوپر ٹیکس ادا کرنے والے فائلرز کی تعداد ایک ہزار 61 ہے‘جنہےں ہائی ٹیکس پیئرز کی کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے‘ راولپنڈی کی مختلف مارکیٹوں میں ایک لاکھ سے اوپر ٹیکس ادا کرنے والے فائلرز نے مجموعی ٹیکس میں ایک ارب 26کروڑ 52لاکھ 9ہزار 919روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے‘ راولپنڈی میں فائلرز تاجروں ‘ ریٹیلرز اور ہول سیل ڈیلروں کی جانب سے جو ٹیکس ادا کیا ہے ان کا اوسط 11ہزار 920 روپے بنتا ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق راولپنڈی کے کمرشل مارکیٹ میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 393 ہے جنہوں نے مجموعی طورپر5 کروڑ 39 لاکھ 8 ہزار556 روپے کا ٹیکس اداکیا، سید پورروڈ پر کاروبارکرنے والے فائلرزکی تعداد 498 ہے جنہوں نے 6 کروڑ 13 لاکھ 35 ہزار520 روپے کا ٹیکس اداکیا، صدرمیں کاروبارکرنے والے فائلرزکی تعداد 2993 ہے جنہوں نے 57 کروڑ،79 لاکھ16 ہزار613 روپے کا ٹیکس اداکیا۔راجہ بازارمیں ٹیکس فائلرز کی تعداد634 ہے جنہوں نے 5 کروڑ 17 لاکھ69 ہزار613 روپے کاٹیکس اداکیا۔مری روڈ پر کاروبارکرنے والے فائلرزکی تعداد 2 ہزار62 ہے جنہوں نے 34 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار479 روپے کا ٹیکس اداکیا۔اسلام آباد میں ہول سیل اور ریٹیلیز فائلرز کی مجموعی تعداد 9 ہزار 95 ہیں جنہوں نے گزشتہ سال 2ارب 71کروڑ 87لاکھ 2ہزار 273روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔اسلام آباد میں ایک لاکھ سے اوپر ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 1688 ہے جنہوں نے مجموعی طور پر ایک ارب 96کروڑ 11لاکھ 40 ہزار 637 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں فائلرز تاجروں ‘ ریٹیلرز اور ہول سیل ڈیلروں کی جانب سے جو ٹیکس ادا کیا ہے ان کا اوسط 14ہزار 950 روپے ہے۔وفاقی دارالحکومت کے اہم کاروباری مرکزسپرمارکیٹ میں فائلرزکی تعداد 562 ہے جنہوں نے15 کروڑ 23 لاکھ24ہزار124 روپے کا ٹیکس اداکیا۔بلیوایریامیں فائلرز کی تعداد 3820 ہے جنہوں نے مجموعی طورپر1 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ 58 ہزار393 روپے کا ٹیکس اداکیا۔ایف ٹین مرکز میں فائلرز کی تعداد 1234ہے جنہوں نے 31 کروڑ55 لاکھ 90 ہزار76 روپے کاٹیکس اداکیا۔









