28.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد سے دبئی کے لئے ایئر سیال کی پہلی بین الاقوامی...

اسلام آباد سے دبئی کے لئے ایئر سیال کی پہلی بین الاقوامی پرواز کی کامیاب روانگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ایئر سیال کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی ایف-784 کو دبئی روانہ کرنے کے تمام انتظامات کامیابی سے مکمل کئے۔

پرواز صبح 11:34 بجے 137 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی جو پاکستان کے نجی فضائی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔اس موقع کی مناسبت سے ایئرپورٹ کے چیک ان زون 1 (بزنس کلاس ایریا) میں ایک باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے۔

- Advertisement -

ان کے ہمراہ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ہلال امتیاز ملٹری ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایویشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار، چیف آپریٹنگ آفیسر/ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور ایئر سیال کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی موجود تھے۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی جدید انفرااسٹرکچر اور معیاری سہولیات فراہم کر کے قومی و بین الاقوامی فضائی رابطوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور بااعتماد سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604262

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں