اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے زائد قیمتوں پرچینی فروخت کرنے پر پانچ دکانیں سیل کر دیں اورسو کلو چینی ضبط کر لی۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار اسلام آبادنے پوٹھوہار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایچ تیرہ ، گولڑہ موڑ اور جھنگی سیداں میں پرچون ، ہول سیل کی دکانوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے چینی زائد قیمتوں پر فروخت کرنے پر پانچ دکانیں سیل کر دی جبکہ سو کلو چینی ضبط کر لی گئی ہے ، دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔