اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی اتوار بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ،9 گراں فروشوں گرفتار

68
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں چھٹی کے روز بھی خریداروں کا رش رہا۔سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام بازاروں میں انسپکشن کی اور خلاف ورزی پر9 گراں فروشوں کو گرفتارکر لیا۔اے سی سٹی نے جی سکس اتوار بازار سے 3 افراد کو گرفتار کیا،ایچ نائن اتوار بازار سے اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے 2 گرفتاریاں کی گئیں۔جناح گارڈن میں اے سی رورل نے 4 گراں فروشوں کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہری بغیر سرکاری نرخ نامہ کے ہرگز خریداری مت کریں، عرفان نواز میمن نے کہاکہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔