اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، دو غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ سٹیشن کو سیل ، 2افراد کو گرفتار،

235

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن کو سیل کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ناجائز منافع خوری پر 30ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام مجسٹریٹس نےاپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے،تجاوزات،اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز کئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے 120مقامات پر انسپکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر 30000 روپےجرمانہ عائد کیا گیا، اور 6 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے علاؤہ 4 پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ شیشہ کیفیز اور قانونی کلینکس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا ، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے۔ مزید برآں پٹرول فیلنگ اسٹیشنز پر پٹرول فیلنگ نوزل کو بھی چیک کیا گیا اور دو غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔