اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا مختلف افطار پوائنٹس کا دورہ ، ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے

141

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مختلف افطار پوائنٹس کا دورہ کرکے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے کئے ہیں ۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیمز کی جانب سے افطار میں فراہم کی گئی آئٹمز کی کوالٹی چیک کی گئی فوڈ اتھارٹی نے ایف سکس میں قائم پروڈکشن یونٹ پر بھی چھاپہ مارا۔سموسے، رول پٹی بنانے والے یونٹ کو ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی ٹیمز کی جانب سے سبزی منڈی اور رمضان بازار کا بھی دورہ کیا گیا اورمختلف سٹالز پر بیچی جانے والی سبزیوں و پھلوں کی انسپکشن کی۔ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی نگرانی میں کاروائیاں کیں۔روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ یکم رمضان سے جاری ہے۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ شہر مضر صحت خوراک کی نشاندہی میں فوڈ اتھارٹی کی مدد کریں۔