17.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نمک کارخانہ داروں کے لئے...

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نمک کارخانہ داروں کے لئے تربیتی سیشنز

- Advertisement -

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون سے نمک کارخانہ داروں کے لیےخصوصی تربیت کا انعقاد کیاگیا ۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربیتی سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے شرکت کی ۔

سیشن میں اسلام آباد کے نمک کارخانہ داروں نے بھی شرکت کی۔سیشن میں آئیوڈین ملا نمک کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ سیشن میں معیاری نمک کی تیاری، پیکنگ اور صفائی کے حوالے سے بھی لیکچر دیا گیا،تاجروں کی تربیت کا مقصد شہریوں کو بہتر نمک کی فراہمی ہے،نمک تمام تر کھانوں کے بنیادی اجزا میں شامل ہے، ڈی ڈی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ
آئیوڈین ملا نمک ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے،آئیوڈین ہماری دماغی نشوونما اور گلہڑ جیسی بیماریوں کے خلاف ہماری مدد کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی صحت کے لیے ہماری اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں