21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز I-8/3 اسلام آباد میں تزئین و...

اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز I-8/3 اسلام آباد میں تزئین و آرائش کا کام جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز I-8/3 اسلام آباد میں ایک اہم تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبے کا آغاز ہو گیا ہے۔ کالج کے عملے نے اتوار کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی ضروری اصلاحات شروع کرنے پر وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز پر وسیع پیمانے پر کام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد طلباء کے لیے سیکھنے کا بہتر ماحول فراہم کرنا اور کالج کے مجموعی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔ تزئین و آرائش کے کام میں تمام کلاس رومز کو دوبارہ پینٹ کرنا اور کالج کی خوبصورتی میں اضافہ شامل ہیں۔ مزید برآں، کالج کے آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ نئے کمروں کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے۔

واش روم کی سہولیات کو نئی سینیٹری تنصیبات اور ٹائلوں کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ طلباء اور عملے کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فلٹریشن پلانٹ بھی قائم کیا جائے گا اور 40جدید کمپیوٹرز سے لیس ایک جدید ترین کمپیوٹر لیب بھی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ کے تحت سات سمارٹ کلاس رومز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

سائنس لیبز کو جدید آلات حاصل ہوں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طلباء کو اپنی پڑھائی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل تک رسائی حاصل ہو۔ وزارت تعلیم طلباء کی صحت اور تندرستی کی دیکھ بھال کے لیے بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اسی طرح ایک جدید ترین لائبریری قائم کی جائے گی جو طلباء کو ان کی تعلیمی ضروریات کے لیے جامع وسائل فراہم کرے گی۔ کالج کیفے ٹیریا کو نئے سرے سے تیار کیا جائے گا اور استقبالیہ پر والدین اور طلباء کے لیے انتظار گاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔

کالج کے جونیئر سیکشن جو کہ گریڈ 1 سے 5 تک کیلئے ہے اس میں بھی رنگین نیا فرنیچر ہوگا جو سیکھنے والے بچوں کے لیے ایک متحرک اور خوش آئند ماحول پیدا کرے گا۔ باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور طلباء میں جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھیلوں کی مجموعی سہولیات کو بڑھایا جائے گا۔ کالج کے ایک استاد نے اے پی پی کو بتایا کہ تزئین و آرائش مکمل کرنے اور ناپید سہولیات کی گراہمی کے بعد طلباء کو سیکھنے کے ایک غیر معمولی ماحول دستیاب ہو گا

جس سے ان کے درجات اور سیکھنے کے انداز میں اضافہ ہوگا۔ اس تبدیلی سے ان کے تعلیمی تجربے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔فیکلٹی ممبران اور کالج کے پرنسپل نے اس اقدام کو شروع کرنے میں دلچسپی لینے پر سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین جنید اخلاق سے اظہار تشکر کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں