اسلام آباد موٹر وے پر ناقص دودھ کے خلاف کارروائیاں ، 2 ہزار 800 لیٹر دودھ تلف ، 90 ہزار روپے جرمانہ

190
Fake milk
Fake milk

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسلام آباد موٹر وے پر ناقص دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ہزار 800 لیٹر پانی ملا دودھ تلف کرکے 6 دودھ بردار گاڑیوں کو 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان پی ایف اے کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ کی روک تھام کیلئے ڈیری سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد موٹر وے پر جمعہ کی علیٰ الصبح ناکہ بندی کے دوران 35 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا، 29 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل پاس جبکہ 6 کے سیمپل فیل پائے گئے، دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر 6 دودھ بردار گاڑیوں کو 90 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ ٹیسٹنگ کے دوران تقریباً 2 لاکھ لٹر سے زائد دودھ چیک کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لیٹر دودھ چیک کیا جاتا ہے۔