اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے 3 رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

120

راولپنڈی۔26نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے 3 رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک محمد رمضان شہید (عمر 47 سال، رہائشی ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر 29 سال، رہائشی ضلع راولپنڈی) اور سپاہی شاہ نواز شہید (عمر 33 سال، رہائشی ضلع سبی) کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،

وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت سینئر فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔