اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کی،انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، سی ڈی اے سینیٹیشن، سی ڈی اے انوائرمنٹ، اوقاف ڈیپارٹمنٹ، یونین کونسل سیکٹریز، ایم سی آئی ہیلتھ سروسز، سرویلنس کی ٹیمیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے
، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈینگی کی سرویلنس کو شروع کرنے کی ہدایات جاری کی، ابھی تک ڈینگی وائرس کا کوئی کیس درج نہیں ہوا لیکن بروقت سرویلنس کرنے کی ہدایت کی گئی
،ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مہلک وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہرممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا، دیہی علاقہ اسلام آباد ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام ہماری ترجیح ہے،