اسلام آباد میں بنیادی ہیلتھ یونٹ کے قیام کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 364.700 ملین روپےمختص

13
According to budget documents
According to budget documents

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے اسلام آباد میں بنیادی ہیلتھ یونٹ کے قیام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 364.700 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 999.984 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 635.290 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 364.700 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔