29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10بھکاری گرفتار

اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10بھکاری گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسلام آباد بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جس میں 10بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی انیل سعید نے ہفتہ کوایک آپریشن کی سربراہی کی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے دس بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر تھانہ کوہسار کے حوالے کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو جامع طریقے سے حل کرنے کی ایک مشترکہ کوشش میں وفاقی دارالحکومت کو شہریوں کے لیے قابل رہائش جگہ بنانے کے لیے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔دریں اثنا کم عمر بھکاریوں کو بھی مناسب دیکھ بھال اور مدد کے لیے ایدھی سینٹر کے حوالے کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں