اسلام آباد میں تھانہ نون پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم رکن گرفتار کر لیا ، مسروقہ سات موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

251
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل پولیس نون پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ایک بین الصوبائی بائیک لفٹر گینگ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ سات موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔آئی سی پی کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی رضا کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپٹل پولیس نے شہریوں کی قیمتی جانوں اور املاک کو بچانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نون پولیس کی ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کا استعمال کیا اور بائیک لفٹنگ کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ایک بین الصوبائی بائیک لفٹر گینگ کے ایک اہم رکن کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ملزم کی شناخت آصف خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ٹیم نے اس کے قبضے سے مسروقہ 07 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔