اسلام آباد میں تین روزہ ”پاکستان ایران تجارتی نمائش‘‘جاری

226
چاغی، پاک ایران سفری راہداری تین سال بعد کھول دی گئی

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روزہ ”پاکستان ایران تجارتی نمائش“ جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے تعاون کو بڑھانا ہے۔ ”پاکستان ایران تجارتی نمائش“ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نمائش دونوں ممالک کی تاجر برادری اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی حیثیت سے پاکستان اور ایران ایک اہم محل وقوع رکھتے ہیں جس سے علاقائی تجارت کی ترقی اور خطے کے ممالک کے جیو اکنامک اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ ایران اور پاکستان نے دوست اور ہمسایہ ممالک کے طور پر تاجروں اور اقتصادی کارکنوں کی ایک دوسرے کی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنا کر اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

اس نمائش سے تاجروں اور معاشی میدان میں سرگرم افراد کو بہترین موقع فراہم ہوا ہے۔ آئی ٹی اور فوڈ انڈسٹریز بھی نمائش کا حصہ ہے۔ پاک چین فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں جاری یہ نمائش دونوں ممالک کی منڈیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے جس میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو متعارف کرایا جارہا ہے۔