اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ کو دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے میں اسلام آباد کے مختلف ایک سو نو 109پوائنٹس پر دستیاب ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پوئنٹس کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، اور اب 82 اور 27 یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر سبسڈائز آٹا دستیاب ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کی زیرِ نگرانی ایف ایٹ (نزد پوسٹ ایف ایٹ مرکز) ، جی ایٹ (اسلام آباد تشخیصی سنٹر) ، جی نائن (ٹریفک چالان برانچ ) ،
آئی ایٹ (آئی ایٹ مرکز گول چکر) اور جاوا چوک میں موجود ہیں ، انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے ہر پوائنٹ پر آٹے کے نو سو تھیلے موجود ہیں، جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں خرید سکتے ہیں ، مزید برآں ہر شخص کو صرف ایک آٹے کا تھیلہ خریدنے کی اجازت ہے.اس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے مختلف دکانوں پر بھی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر آٹا دستیاب ہے۔