اسلام آباد میں زچہ و بچہ کی صحت کے مرکز کے قیام کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 62.680 ملین روپے مختص

12

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے اسلام آباد میں زچہ و بچہ کی صحت کے مرکز کے قیام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 62.680 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 460.313 ملین روپے ہے اور توقع ہے کہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے397.630ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 62.680 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔