اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں متعدد کیفے سیل کر دیئے ہیں۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق جب تک وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن عوامی مقامات پر شیشے کے استعمال کے متعلق قوائد و ضوابط واضح نہیں کرتی اس وقت تک کیفے کے مالکان کا صارفین کو شیشہ پیش کرنا سخت ممنوع ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں شیشہ کے خلاف کارروائی کی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سکس اور ایف سیون میں دو شیشہ کیفے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے بحریہ ٹاؤن میں ایک شیشہ کیفے کو سیل کر دیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403898